کشمیر کی ازادی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نمایاں اور بھر پور کردار ادا کیا ،پیپلز پارٹی آزادی کی ہر تحریک اور جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ کا بیان

جمعرات 4 فروری 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی ازادی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نمایاں اور بھر پور کردار ادا کیا ہے اور پیپلز پارٹی ازادی کی ھر تحریک اور جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محرومی عالی برادری کی ناکامی یے جو اس مسئلہ کے حل میں اپنے مفادات کیلئے خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفادات میں ہے اور اب بھارت کو بھی اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی قدم اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جمہوریت پسند ممالک ہیں اس لئے اگر بھارت مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہو تو جمہوری روایات کے تحت دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی تاریخی اور بے مثال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گیں اور ازادی کا سورج اخر طلوع ہوکر ہی رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں