مذموم عزائم رکھنے والے عناصر نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کیں اور احتجاج کر کے نظام کو پٹڑی سے اتار دیا، وزیر مملکت داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن

جمعرات 4 فروری 2016 22:07

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) وزیر مملکت داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے ملازمین کو پہلے ہی یقین دہانی کرا چکی ہے کہ کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین احتجاج کرنے کی بجائے اس معاملہ کو مذاکرات سے حل کریں کیونکہ اس احتجاج کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذموم عزائم رکھنے والے عناصر نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی ہیں اور احتجاج کر کے نظام کو پٹڑی سے اتار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو 2013ء میں 44 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 2014ء میں 28 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ حکومت کی کوششوں سے نظام میں بہتری کی وجہ سے یہ خسارہ 19 ارب روپے تک رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں