اسلام آباد : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، سنگین ٹریفک حادثے میں ڈرائیور محفوظ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 13:30

اسلام آباد : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، سنگین ٹریفک حادثے میں ڈرائیور محفوظ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں مال پلازہ کے قریب ایک سنگین ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ لیکن معجزاتی طور پر گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جہاں مکمل تباہ شدہ گاڑی کی چھت کاٹ کر حادثے کے آدھے گھنٹے بعد ڈرائیور کو نکال لیا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں