ملک میں چھٹی مردم شماری ملتوی ہونے کا خدشہ

جمعہ 5 فروری 2016 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) ملک میں چھٹی مردم شماری کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا چیف شماریات آصف باجوہ نے مارچ کے آخری ہفتہ میں مردم شماری کروانے کا اعلان کیا تھا ذرائع کے مطابق ملک میں چھٹی مردم شماری کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ مردم شماری کے لیے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات فائنل نہیں ہو سکے ہیں چیف شماریات آصف باجوہ نے مارچ کے آخری ہفتہ میں مردم شماری کروانے کا اعلان کیا تھا کہ مردم شماری کے لیے 2لاکھ سے زائد فوجیوں کی تعیناتی عمل میں لائی جانا تھی ہر مردم شماری ٹیم کے ساتھ ایک فوجی کا ہونا لازمی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے مردم شماری کے لیے ابھی تک 14ارب سے زائدرقم جاری کر چکا ہے اور حکومت نے کمشنر زشماریات کا تعین بھی کر دیا ہے ملک میں آخری مردم شماری 1998میں ہوئی تھی جبکہ آئین کے مطابق ہر دس سال بعد مردم شماری کا کروانا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں