پاکستانی عوام تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 5 فروری 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری بزرگ اور بچہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے انشاء اللہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کشمیر ڈے کے حوالے سے ٹائیں ڈھالکوٹ پل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حل میں خصوصی دلچسپ لے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہے ہیں ۔ وزیر برائے کیڈ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا ہے تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے اجلاس آزاد کشمیر میں منعقد کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں