سینیٹ کا اجلاس10فروری کوطلب کرلیاگیا

متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ میں پی آئی اے نجکاری سے متعلق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کررکھاہے، ذرائع

جمعہ 5 فروری 2016 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے آئین کے تفویص کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس10فروری بروز بدھ طلب کرلیا،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کیلئے رواں ماہ2فروری کو ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی،جس میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی مگر حکومت نے اس تناسب سے ملک میں قیمتوں میں کمی نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے سینیٹ میں پی آئی اے نجکاری سے متعلق بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔اس ضمن میں2روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن کے درمیان ملاقات میں بھی آنے والے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اورپی آئی اے نجکاری معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں