پاکستان سپر لیگ کا آغاز ،جواریوں کی موجیں

جمعہ 5 فروری 2016 18:47

پاکستان سپر لیگ کا آغاز ،جواریوں کی موجیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوتے ہی جواریوں کی موجیں ہو گئیں، دبئی سمیت پاکستان بھر کے بکیزسرگرم ہو گئے ہیں پہلے میچ میں کروڑوں روپے کا جوا لگائے جانے کاا نکشاف ہوا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ جوا کو کنڑول کرنے میں ناکام ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں کروڑوں روپے کا جو ا کھیلا گیا جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں واضح رہے کہ جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے تعاون سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایونٹ پی ایس ایل کو کرپشن سے صاف اور شفاف بنانے کے لئے ایک ورکشاپ بھی منعقد کی گئی تھی جس میں پی سی بی کے حکام کو کرپشن روکنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور حکمت عملی تیار کی گئی کہ اس میگاایونٹ میں ٹیموں کی فرنچائز اور کھلاڑیوں کو کس طرح بکیز سے دور رکھنا ہے اور کرپشن کو کس طرح سے روکنا ہے مگر پی سی بی کا سیکیورٹی اینڈ کرپشن یونٹ اس سلسلے میں بری طرح ناکام نظر آ رہا ہے ۔

بزمی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں