اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

جمعہ 5 فروری 2016 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان اور یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب ، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیڈ کلب، کپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب اور گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، رائل پلیئرز کلب، جناح کلب ، ماڈل ٹاوٴن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔

بزمی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں