سعودی ایئرلائن نے 700 عمرہ زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا

جمعہ 5 فروری 2016 18:50

سعودی ایئرلائن نے 700 عمرہ زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سعودی ایئرلائن نے 700 پاکستانی عمرہ زائرین کو وطن پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سعودی ایئرلائن ی دو پروازوں نے 700 عمرہ زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کی ایک پرواز اسلام آباد آئی جس میں 400 زائرین سوار تھے اور دوسری پرواز کراچی پہنچی جس کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی عمرہ زائرین کو وطن واپس لایا گیا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کل 2100 زائرین موجود تھے جن میں سے 700 وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی 1300 افراد کو بھی سعودی ایئرلائن کے ذریعے ہی جلد وطن واپس پہنچا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں