چیئرمین نیب کی ہدایت پر خود احتسابی کا عمل مزید تیز، ملزمان کی پشت پناہی پر نیب لاہور کا افسر گرفتار

نیب میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، بدعنوانی کرنے والا اہلکار ہو یا افسر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا، قمرزمان چوہدری کا اعلان

جمعہ 5 فروری 2016 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب کے اندر خود احتسابی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا، ملزمان کی پشت پناہی کرنے اور ان کی مدد کرنے پر نیب لاہور کے افسر فراس حامد کو گرفتار کرلیا گیا، چیئرمین نیب نے واضح کیا ہے کہ نیب میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، بدعنوانی کرنے والا اہلکار ہو یا افسر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے اندر خود احتسابی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو نیب نے ملزمان کی پشت پناہی کرنے اور ان کی غیر قانونی مدد کرنے پر اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے افسر فراس حامد کو چوہدری محمد رمضان ایڈووکیٹ تاندلیانوالہ انکوائری کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، چوہدری رمضان اور محمد اکرم کو نیب کے نام پر لوگوں سے رشوت لینے اور نیب میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نیب کا گرفتار افسر فراس حامد ملزمان سے رشوت میں حصہ لیتا تھا،فراس حامد کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر نافذ کئے گئے خود احتسابی کے عمل سے لائی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے واضح کیا ہے کہ نیب میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، بدعنوانی کرنے والا اہلکار ہو یا افسر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔ایک اور واقعہ میں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے گلشن دوست محمد پتوکی اسکینڈل کے مرکزی ملزم فیاض احمد کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم فیاض نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی اور اس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزم نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی، ملزم کو گزشتہ رات سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں