پی آئی اے حساس قومی ادارہ ہے، پرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا (ن)لیگ حکومت کا وطیرہ نہیں، مشاہد اﷲ خان
پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خون خرابہ کرنے والے شرپسند عناصر جلد بے نقاب ہونگے، صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 5 فروری 2016 21:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنماء سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے حساس قومی ادارہ ہے، پی آئی اے پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہداﷲ خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پی آئی اے کو انتظامی اور مالی لحاظ سے تباہی سے دوچار کیا آج وہی اس پر سیاست چمکا رہے ہیں، ن لیگ نے اپنے گذشتہ دور حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا، مسلم لیگی راہنماء کے مطابق قومی ایئرلائن کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کو خوف ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے نتیجے میں ان کی بدعنوانیاں سامنے لائی جا سکتی ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے قومی ادارے میں کسی کو ناحق تنگ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار، تاہم ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا کہ نجکاری اور شراکت داری میں زمین آسمان کا فرق ہوا کرتا ہے، بعض عناصر چاہتے ہیں کہ قومی اداروں سیاسی نوازشات کا ذریعہ بنا کر رکھا جائے جبکہ حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کئے بغیر نجکاری کا سوچا تک نہیں۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سیاسی رہنما پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی آڑ میں انہیں تشدد پر اکسا رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور خونریزی کی ترغیب دی لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ سینیٹر مشاہد اﷲ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پرامن اور جمہوری احتجاج کو طاقت سے نہیں دبانا (ن) لیگ کی حکومت کا طرز سیاست نہیں لیکن ایک سیاسی جماعت خون اور لاشوں پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے، انہو ں نے واضح کیا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 126دن کا احتجاج نہایت صبر اور خندہ پیشانی سے برداشت کیا، کہیں آنسو گیس تک کا استعمال نہیں کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد اﷲ نے توقع ظاہر کی کہ پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت