پاکستان اور افغانستان میں2016 کے پہلے پولیو کیسز سامنے آگئے
گڈاپ ٹاوٴن کے رہائشی خاندان کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی
ہفتہ 6 فروری 2016 11:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پاکستان اور افغانستان میں رواں سال کے پہلے پولیو کیسز سامنے آگئے۔ پاکستان میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی پولیو وائرولوجی لیبارٹری نے پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن کے رہائشی ایک خاندان کے 34 ماہ کے بچے اعجاز خان کے جنوری میں حاصل کیے جانے والے نمونے سے، اس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بچے کے خاندان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ متاثرہ بچے کی معمول کے مطابق دو بار ویکسینیشن بھی کرائی جاچکی ہے، اس کے علاوہ مختلف پولیو مہم کے دوران بھی وہ سات بار پولیو ویکسین کے قطرے پی چکا ہے۔ وزارت صحت کے عہدیدار نے کہا کہ غذائی قلت اعجاز خان میں اس بیماری کی بڑی وجہ بنی کیونکہ بچے کی قوت مدافعت بہت کم ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، تاہم ہم پرامید ہیں کہ رواں سال ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنی پولیو مہم کو مزید مربوط بنائیں گے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ افغانستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پولیو وائرس کے شکار بچے کی عمر پانچ سال ہے اور اس کی صرف 2 بار پولیو ویکسینیشن کرائی گئی۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ افغانستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا تعلق قندھار سے ہے جو بلوچستان کے قریب واقع ہے علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ چند پولیو مہمات کے دوران 80 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مذاکرات میں آئی ایم ایف کی پاکستان چین معاہدوں پر کوئی بات نہیں ہوئی
پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے دانشمندانہ مالیاتی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ..
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد کا پمز کا ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل دوسری بار کمی ریکارڈ
مسلم لیگ نوازملک کو معاشی گرداب سے نکال کر درست سمت چلا سکتی ہے ، لیگی رہنما ملک عرفان افسر
ازبکستان کے وزیر خارجہ اور ڈپٹی ٹریڈ سیکرٹری بی ٹو بی اور جی ٹو جی مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ ..
حکومت اور متعلقہ شراکتدار انصاف کے شعبہ میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کریں، لاء اینڈ ..
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے نتائج ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار