جماعت اسلامی کا آئندہ ماہ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، حکومت نے نجکاری کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت کا یہ کہنا کہ نجکاری نہیں شراکت داری کر رہے ہیں،”سامنے آتے بھی نہیں، صاف چھپتے بھی نہیں“ کہ مترادف ہے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آئندہ ماہ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، حکومت نے نجکاری کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت کا یہ کہنا کہ نجکاری نہیں شراکت داری کر رہے ہیں،”سامنے آتے بھی نہیں، صاف چھپتے بھی نہیں“ کہ مترادف ہے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے، نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے۔
وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر یہ پالیسی اپنائی گئی کہ جو ادارہ نقصان پہنچا رہا ہے اس کو نیلام کر دیا جائے تو پی آئی اے کے بعد پھر اسٹیل مل، پھر واپڈا اور بعد میں پاکستان کو بھی نیلام کر دیا جائے گا، نجکاری کی بجائے مینجمنٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پی آئی اے کو لوٹا اور آج اس حال کو پہنچایا ہے، حکومت سے پوچھتا چاہتا ہوں کہ اڑھائی سال گزر گئے، جن لوگوں نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کیوں نہیں کیا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر نجکاری کا فیصلہ کیا، جمہوری معاشرے میں حکمرانوں کی سوچ بادشاہوں والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں پاکستان اسٹیل مل کسی زمانے میں انتہائی منافع بخش ادارہ تھا، اب یہ حال ہے کہ 9ماہ سے اس کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، حکومت کو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو