آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ‘ عمران خان
ہفتہ 6 فروری 2016 13:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ‘ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے حکومت نے ان پر گولیاں چلائیں ،کراچی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا ‘ دنیا میں امیر لوگوں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے ‘پاکستان میں الٹ ہورہاہے ‘ نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل نفع میں چل رہی ہے ‘ پاکستان سٹیل مل بند ہوگئی ہے ۔
بنی گالہ سے کراچی کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ہے ، نواز شریف کو آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر سہارا ملتا ہے تو ٹھیک ہے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لگایا ہے گیس کے اوپر بھی ٹیکس لگائے گئے ‘ٹیکس ہمیشہ پیسے والے لوگوں سے اکٹھا کرکے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے ‘پاکستان میں پیسے والے لوگوں کو ایمنسٹی سکیمیں دی جارہی ہیں ‘ غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے۔
ٹیکس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے تین سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں ساڑھے 6 سو ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے کہ حکومت سے پوچھے کہ معاشی نظام کس کو فائدہ دے رہا ہے۔ نجکاری سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، نجکاری سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا، نجکاری سے صرف مینجمنٹ بدلے گی جو کا م پرائیویٹ سیکٹر آکر کرے گا وہی حکومت کردے ،میاں نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل نفع میں چل رہی ہے ‘ پاکستان سٹیل مل بند ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کو پرائیویٹائز نہیں کررہے بلکہ مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں تاکہ بہتر طور پر کام چل سکے۔عمران خان نے کہا کہ آج کا کسان سب سے زیادہ ظلم برداشت کر رہا ہے، حکمران اورنج ٹرین بنا رہے ہیں حالانکہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ہے ، لوگوں کو رہنے کی جگہ میسر نہیں ، ہمارے ملک میں غریبوں سے ٹیکس لیا جا رہا ہے ‘ امیروں کو چھوٹ دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں موجود سٹیل مل اربوں کا منافع کما رہی ہے ‘ پاکستان کی قومی سٹیل مل تباہی سے دوچار ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو