اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں