سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی

عدالت نے مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنانا تھا فاضل جج کی رخصت کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی

ہفتہ 6 فروری 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کیخلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہونا تھی ۔ گزشتہ سماعت پر ملزم اور شہداء فاؤنڈیشن کے وکلاء نے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل کیے تھے اور ہفتہ کو عدالت نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنانا تھا ۔ تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی ، ڈیوٹی جج نے سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں