وفاقی دارالحکومت میں حساس ادارے کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کیلئے بچوں کو بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے ،2013 سے اب تک 16بچوں کو تربیت کیلئے وزیرستان بھیج چکا ہے، ذرائع

ہفتہ 6 فروری 2016 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں حساس ادارے کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کیلئے بچوں کو بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے وہ 2013 سے اب تک 16بچوں کو تربیت کیلئے وزیرستان بھیج چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا قاری زاہد نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، قاری زاہد دہشت گرد تنظیم کیلئے بچوں کو بھرتی کرتا تھا ، ملزم 2013 سے اب تک 16بچوں کو تربیت کیلئے وزیرستان بھیج چکا ہے، ملزم لوگوں کے گھروں میں جا کر بچوں کو قرآن پاک پڑھایا کرتا تھا اور وہاں سے ملزم بچوں کو چن لیتا تھا کہ ان بچوں کی برین واشنگ کرنی ہے ، ابھی راولپنڈی سے 6بچوں کو اس نے وزیرستان بھیجنا تھا، اس کی گرفتاری کیلئے کئی مرتبہ چھاپے مارے گئے تھے مگر اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی، دو روز پہلے خفیہ طریقے سے پلاننگ کر کے اس کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حساس اداروں کے مطابق ملزم قاری زاہد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید ملزمان کی بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں