علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کا وصال عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

ہفتہ 6 فروری 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) عالم اسلام کے نامور محقق ومحدث،مفسر قرآن،شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کے نامور محقق ومحدث،مفسر قرآن،شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کا دنیا سے وصال کر جانا عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے ،آپ کے وصال سے علمی ،دینی ،اور سماجی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا برسوں پر نہ ہوسکے گا،آپ نے زندگی کا اکثر حصہ قرآن وسنت کی ترویج واشاعت میں گزارا ہے ،آپ سینکڑوں کتب کے مصنف ہیں جن میں سے تفسیر تبیان القرآن ،نعمۃ الباری شرح صحیح بخاری ،شرح صحیح مسلم شریف،مقالات سعیدی ،تذکرۃ المدثین اور ذکر بالجہر سمیت اور بھر کئی کتابیں تصنیف فرمائیں جن سے اہل اسلام رہنمائی حاصل کرتے ہیں ،آپ کی دیرنیہ خدمات پر حکومت پاکستان نے آپ کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ،آپ کی زندگی علم وعمل کا مجموعہ تھی ،آپ عالم بھی تھے اور عامل بھی تھے ،آپ اپنے دور کے عظیم مدرس بھی تھے ،آپ کا ہم میں سے اٹھ جانا اہل اسلام کو یتیم کرنے کے مترادف ہے ، اﷲ تعالیٰ ہم کو ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور فیض سے مستفید فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں