ملک کی ترقی کیلئے معیشت اور سیاست کو الگ رکھا جائے ٗ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ارکان پارلیمنٹ مستفید نہیں ہوسکیں گے ٗ وزیر خزانہ
مطلوبہ تعداد میں فوج نہ ملنے پر مردم شماری موخر کی جاسکتی ہے ٗ کوئی قیامت نہیں آئیگی ٗ اسحا ق ڈار پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں ٗ قانون پڑھے بغیر کہہ دیا گیا کہ پانچ ہزار ملازمین کی فہرست تیار ہو چکی ہے ٗ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے ٗ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے ٗ دسمبر تک محاصل کے اہداف حاصل کر لئے گئے ٗ مالیاتی خسارہ 4.3فیصد تک لانے کا ہدف ہے ٗ ترقی کی شرح پانچ فیصد تک لے جاناچاہتے ہیں ٗ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل شدہ آمدن کا 63فیصد صوبوں کو جاتا ہے ٗفیصلہ نہ ہوا تو گزشتہ این ایف سی ایوارڈ جاری رہے گا ٗ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 20:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے معیشت اور سیاست کو الگ رکھا جائے ٗ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ارکان پارلیمنٹ مستفید نہیں ہوسکیں گے ٗمردم شماری کیلئے مطلوبہ تعداد میں فوج نہ ملنے پر کچھ عرصہ کیلئے موخر کی جاسکتی ہے ٗ کوئی قیامت نہیں آئیگی ٗ پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں ٗ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے ٗ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے ٗ دسمبر تک محاصل کے اہداف حاصل کر لئے گئے ٗ مالیاتی خسارہ 4.3فیصد تک لانے کا ہدف ہے ٗ ترقی کی شرح پانچ فیصد تک لے جاناچاہتے ہیں ٗ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل شدہ آمدن کا 63فیصد صوبوں کو جاتا ہے ۔
ہفتہ کو ایف بی آر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ میں تاجر برادری کا مشکور ہوں جس نے خلوص کے ساتھ کئی ماہ تک مذاکرات میں حصہ لیا اوراپنی برادری کا بھی دفاع کیا ،جس کے بعد ہم ایک اچھے نتیجے پر پہنچے ہیں اورقانون نافذ ہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ارکان پارلیمنٹ مستفید نہیں ہوسکیں گے ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہوچکی ہے 2012میں عالمی ادارے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ نہیں تھے اورکوئی ہمیں پیسے نہیں دے رہا تھا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے 4.42ارب روپے کے قرضے بھی ادا کیے ہیں بیرونی قرضوں کے حوالے سے زیادہ شرح کی بات درست نہیں ،بیرونی قرضوں کی اوسط شرح 3.3فیصد ہے اورپاکستان کو ملنے والی گرانٹس شامل کرکے یہ شرح مزید کم ہو کر 3.03فیصد رہ جاتی ہے ،وزیرخزانہ نے کہاکہ عالمی سطح پر ڈیزل کی صارفین کے لیے اوسط قیمت ایک ڈالر پانچ سینٹ اورپاکستان میں 79سینٹ ہے جبکہ گیسولین(پٹرول )کی عالمی سطح پر اوسط شرح ایک ڈالر 19سینٹ جبکہ پاکستان میں 73سینٹ فی لیٹر بنتی ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد صارفین کو جزوی طور پر ریلیف دے رہے ہیں باقی ریلیف ریونیو ،نقصانات پورا کرنے کے لئے استعمال ہورہا ہے این ایف سی کے تحت 63فیصد رقم صوبوں کو چلی جاتی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے ایک فیصد خیبرپختونخوا کو جاتا ہے ،اگرکوئی صوبہ اپنے حصے کی قربانی دینا چاہتا ہے تو اپنے حصے کی رقم صارفین کو دے سکتا ہے ،وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمیں مالی وسائل بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے ،انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور31دسمبر تک ٹیکس محاصل کے اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں جس پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ مالیاتی خسارہ 4.3فیصد تک لانے کا ہدف ہے جبکہ ترقی کی شرح پانچ فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کے لیے معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا پی آئی اے کے ادارے کی بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں ،اس معاملے پر گندی سیاست نہیں ہونی چاہیئے ،قانون پڑھے بغیر ہی کہہ دیا گیا کہ آٹھ ہزار ملازمین کی فہرست تیار ہوچکی ہے جبکہ خریدار بھی مل گیا ہے ایسی سیاست سے اجتناب کیا جا ئے ،انہوں نے بتایا کہ 2018تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ،وزیرخزانہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مردم وخانہ شماری کے حوالے سے سول اداروں نے اپنے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،میں نے واپس آتے ہی گزشتہ روز بھی اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا ہے سب کو معلوم ہے کہ ملک جزوی طور پر جنگ کی حالت میں ہے ،کئی مہنیوں کی کوششوں کے بعد ہم نے مارچ کے اختتام یا اپریل تک مردم شماری کا منصوبہ بنایا ہے ،پاکستان شماریات بیورو سے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں سے پتا کر کے تین چار روز کے اندربتائیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوبہ تعدادمیں فورس مہیا کرسکتے ہیں یا نہیں؟کیونکہ آپریشن ضرب عضب بھی جاری ہے ،اورشوال میں بھی آپریشن ہوا ہے ہماری فورسز نے کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں اورکئی جگہ فوج مصروف ہے ،امید ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ مردم شماری کے لیے فورس مہیا کریں کیونکہ اس سروے کو قابل اعتماد بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ موجود ہونا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ مطلوبہ تعدادمیں فوج مردم شماری کے لیے میسر نہیں آسکتی تواسے کچھ موخر کیا جاسکتا ہے کوئی قیامت نہیں آئیگی کیونکہ الیکشن 2018میں ہونا ہے ،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز نے دسمبر 2014تک 74فیصدتک آپریشنل لیول پر لے جانے اورخسارہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ،سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی 30سے 32ارب روپے کی رقم دینی ہے اگر وزارت پٹرولیم نے سٹیل ملز کو گیس نہیں دی تو اس کی کوئی وجہ ہوگی ،کیونکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ پچھلے واجبات بعد میں اداکریں گے آئندہ مہینے سے بل دیں گے لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا ،جب یہ ادارہ نقصان میں جا رہا ہے تو اسی بناء پر اسے گیس نہیں دی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری