وفاقی حکومت عوام پر ناروا ٹیکسوں کا بوجھ کم اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرے، پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ
اپنے تین سالہ دور اقتدار میں مسلم لیگ نواز تاریخ کی سب سے ظالم جمہوری حکومت ثابت ہوئی ہے جس نے اپنی بدعنوانیوں اور ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام کیلئے بے شمار مشکلات پیدا کی ہیں شریف برادران اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح گھٹانے، بجلی بحران ختم کرنے اور گزشتہ ادوار میں لوٹی گئی قومی دولت وطن واپس لانے کا وعدہ کیا کرتے تھے، تاہم حکومت میں آتے ہی انہوں نے اپنے تمام وعدے فراموش کردیے اور عوام پر ظلم و ستم کا ایک نیا دور شروع کیا،سیف اللہ نیازی کا احتجاجی ریلی سے اپنے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 21:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر رہنما سیف اللہ نیازی نے وفاقی حکومت کی ناکام اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حکومت سے عوام پر ناروا ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے تین سالہ دور اقتدار میں مسلم لیگ نواز تاریخ کی سب سے ظالم جمہوری حکومت ثابت ہوئی ہے جس نے اپنی بدعنوانیوں اور ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام کیلئے بے شمار مشکلات پیدا کی ہیں۔
شریف برادران اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح گھٹانے، بجلی بحران ختم کرنے اور گزشتہ ادوار میں لوٹی گئی قومی دولت وطن واپس لانے کا وعدہ کیا کرتے تھے، تاہم حکومت میں آتے ہی انہوں نے اپنے تمام وعدے فراموش کردیے اور عوام پر ظلم و ستم کا ایک نیا دور شروع کیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی سے اپنے خطاب میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے تین سال گزر جانے کے باوجود عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اور نہ ہی عوام کی فلاح و ترقی کیلئے کوئی حکمت عملی اختیار کی۔ آج بھی مسلم لیگ نواز غریبوں سے ٹیکس وصول کرنے اور امیروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ مسلم لیگ نواز نے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین قرضے غیر معمولی مقدار میں حاصل کیے جس کے نتیجے میں ہر پاکستانی سوا لاکھ روپوں کا مقروض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخی میں جتنے قرضے حاصل کیے گئے ان کے مجموعی حجم سے زائد قرضے مسلم لیگ نواز نے محض تین سالوں میں حاصل کیے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے اقتدار میں آنے سے پہلے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کی شرح بالترتیب 23اور 22فیصد تھی جبکہ آج وفاقی حکومت ڈیزل پر 98فیصد مٹی کے تیل پر 61فیصد اور پٹرول پر 52فیصد تک کے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فروخت کی جانے والی قیمت سے اگر ٹیکس نکال دیا جائے تو ڈیزل کی قیمت 38مٹی کا تیل کی قیمت 26جبکہ پٹرول کی قیمت 47روپے رہ جاتی ہے۔تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی ابتداء تحریک انصاف کے مرکزی آفس سے کی گئی جوکہ آبپارہ چوک میں جا کر ختم ہوا۔ مظاہرے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار