ضلعی عدالت نے دو شیزہ اغواء کیس میں ملزم کو بری کردیا

ہفتہ 6 فروری 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے دو شیزہ اغواء کیس میں ملزم کو مقدمے سے بری کردیا ، ہفتے کے روز سول جج جواد حسین عادل نے دوشیزہ اغواء کیس کے ملزم عمیر صدیقی کے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمیر صدیقی کو تین فروری تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے گرفتار کیا تھا ملزم کیخلاف عارف بٹ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا ہے ملزم کا چار فروری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا اس دوران مدعی مقدمہ اپنی مغویہ بیٹی کے ہمراہ تھانہ آئے جہاں لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کو کسی نے اغواء نہیں کیا ملزم بے قصور ہے اس کا پانی بہن سے جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے چلی گئی تھی لحاظہ عدالت لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کو اس مقدمے سے بری کرے عدالت نے عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں