چار ملکی رابطہ گروپ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے روڈ میپ طے کرلیا
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فروری کے آخر تک براہ راست مذاکرات کے لئے کوششوں پر اتفاق مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہواور شدت پسندی کاخاتمہ ہو، امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے باقاعدہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کئے جائینگے، مفاہمتی عمل کیلئے اگلا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا ،چار ملکی رابطہ گروپ کے تیسرے اجلاس میں فیصلے ، مشترکہ اعلامیہ جاری
ہفتہ 6 فروری 2016 22:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) چار ملکی رابطہ گروپ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے روڈ میپ طے کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فروری کے آخر تک براہ راست مذاکرات کے لئے کوششوں پر اتفاق کیااور کہاکہ مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہواور شدت پسندی کاخاتمہ ہو، امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے باقاعدہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرنے اور مفاہمتی عمل کے لئے اگلا اجلاس 23 فروری کو کابل میں منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو افغانستان میں امن کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ افغانستان، پاکستان ، امریکہ اور چین کا تیسرا اجلاس یہاں اسلام آباد میں منعقد ہو اجس کی صدارت پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی ، امریکہ کی پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن اور پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی ۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ گزشتہ دو اجلاسوں میں ہونے والی پیش رفت کے تحت اجلاس میں افغانستان حکومت اور افغانستان طالبان کے درمیان براہ راست اور جلد از جلد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔ گروپ نے مذاکرات کے حوالے سے مراحل اور اقدامات کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا ۔ گروپ نے اس بات پر زور دیا گیا کہ مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں ایک ایسا سیاسی حل ہونا چاہیے جس سے افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کا خاتمہ ہو اور وہاں پر پائیدار امن قائم ہو ۔ چار ملکی رابطہ گروپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات فروری کے آخر تک کرانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ گروپ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں مفاہمت اور امن کے قیام کے لئے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ریگولر اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ گروپ نے اتفاق کیا کہ اگلا اجلاس23 فروری کو کابل میں ہو گا ۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطاب کیا اور روڈ میپ طے کرنے اور جلد برا ہ راست مذاکرات کرانے پر زور دیااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار