پی آئی اے کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

muhammad ali محمد علی اتوار 7 فروری 2016 01:52

پی آئی اے کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالپا سے طویل مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن اسلام آباد سے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کو ملک واپس لانے کیلئے جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777 طیارے 800 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو ملک واپس لانے کیلئے جدہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں