پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کو برآمدات میں 22فیصد اضافہ

جی ایس پی کی مراعات کے بعد سال 2014ء کے دوران 5ارب 50کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں پاکستان میں مینو فیکچرنگ کی مجموعی افرادی قوت کے تقربیاً 38فیصد حصہ کو ٹیکسٹائلز کا شعبہ روز گار فراہم کر رہاہے ٗ یورپی کمیشن کی رپورٹ

اتوار 7 فروری 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کو برآمدات میں 22فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی کی مراعات کے بعد سال 2014ء کے دوران 5ارب 50کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ یورپین کمیشن کی حالیہ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق یورپی ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 70فیصد حصہ ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی مصنوعات کا ہے جبکہ پاکستان سے برآمد کی جانے والی 87فیصد برآمدات پر جی ایس پی کی سہولت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل کی صنعت مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی ) میں 8فیصد کی حصہ دار ہے ۔ اسی طرح پاکستان سے کی جانے والی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کا حصہ 50تا 60فیصد کے قریب ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مینو فیکچرنگ کی مجموعی افرادی قوت کے تقربیاً 38فیصد حصہ کو ٹیکسٹائلز کا شعبہ روز گار فراہم کر رہاہے ۔ سال 2014ء کے دوران یورپی یونین کو برآمد کی جانے والی 2013ء کی برآمدات کے مقابلہ میں 22فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کے ذریعے یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں