مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آ ئندہ ماہ بلائے جانے کا امکان

وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے

اتوار 7 فروری 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) صوبائی حکومتوں کے درمیان بہترین ورکنگ شپ قائم کرنے اور مسائل کے خاتمے کے لئے مارچ کے شروع میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مستقل سیکرٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ آئینی تقاضا پورا کرنے کے لئے اور وفاق اور صوبوں کے مابین شفافیت اور شراکت کاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس مارچ میں بلائے جانے کا امکان ہے جس میں صوبوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سے صوبوں کو ملنے والے اختیارات پر بھیبا ت ہو گی۔ وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں