نواز حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں کر رہی ہے،سینیٹر سعید غنی

اتوار 7 فروری 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے اسلام آباد پولیس اور سی آئی اے کی طرف سے پیپلزیونٹی کے صدر رمضان لغاری اور ساجد اقبال کے گھروں پر چھاپوں اور رمضان لغاری کے بھائی اور ساجد اقبال کے والد کو غیرقانونی حراست میں لینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کے لہجے میں تلخی اور جھنجلاہٹ ثابت کر رہی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پیچھے ان کے ذاتی مفادات چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزیونٹی کے چار عہدیدار تاحال لاپتہ ہیں جس سے ان کے خاندان اور یونٹی کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے گرفتار شدہ ملازمین کو فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں