ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان او ر یورپین یونین کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، آئندہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار افراد سے متعلق معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کئے جا نے کے بعد ملزمان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا،یورپی یونین کی وزارت داخلہ کو یقین دہانی، تصفیہ طلب امور کے حل سے ڈی پورٹیز کی منظم انداز میں واپسی ممکن بنے گی اور دونوں فریقین کے مابین تعاون کو مزیدفروغ ملے گا،وزیر داخلہ چوہدری نثار

اتوار 7 فروری 2016 19:18

اسلام آباد/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان او ر یورپین یونین کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے،آئندہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار ہونیوالے افراد کو ڈی پورٹ کر نے سے قبل یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تمام معلومات شیئر کرے گی جس کے بعد حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد ملزمان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اتوار کو تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ حکام اور یورپین یونین کے مابین ڈی پورٹیز کے مسلے پر بیلجئیم کے شہر برسلز میں مذاکرات ہوئے۔اجلاس میں یورپین یونین کی ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ ڈی پورٹیز کی شہریت کی تصدیق اور انکی منظم واپسی کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ پاکستان کے وضع کردہ طریقہ کار کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ڈی پورٹ کئے گئے افراد کے خلاف ثبوت حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے جس کے بعد حکومت پاکستان کی با ضابطہ اجازت کے بعد ہی ملزمان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔یورپی یونین کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف وزارتِ داخلہ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تمام امور خوش اسلوبی سے طے پانے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ تصفیہ طلب امور کے حل سے ڈی پورٹیز کی منظم انداز میں واپسی ممکن بنے گی اورپاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعاون کو مزیدفروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں