کرپشن کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کی سوچ میں تبدیلی کیلئے خواتین کا کردار کلیدی ہے، نیب اور ایچ ای سی نے کرپشن کی روک تھام اور آگاہی مہم کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، مہم کا مقصد معاشرے میں کرپشن کی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانا ہے،خواتین کی مخلصانہ کوششوں سے کرپشن کے خلاف بنیادی اخلاقی اقدارکی نشوونما کی جاسکتی ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب اور ایچ ای سی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخطوں کی تقریب سے خطاب
اتوار 7 فروری 2016 23:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے خواتین کا کردار کلیدی ہے ۔وہ اتوار کو یہاں نیب اور ایچ ای سی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ نیب اور ہایئرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھرمیں کرپشن کی روک تھام اور آگاہی مہم کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے اس مہم کا مقصد معاشرے میں کرپشن کی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانے کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔
۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کے رویے اور ان کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، اس آگاہی مہم کا مقصد یونیورسٹیوں اورکالجوں میں موجود نوجوان خواتین جو کہ مستقبل میں ہمارے بچوں کی مائیں ہیں ان کو کرپشن کے خاتمے اوراس کی روک تھام کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی مخلصانہ کوششوں سے کرپشن کے خلاف بنیادی اخلاقی اقدارکی نشوونما کی جاسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیمات آنے والی نسلوں کے تصورات اور سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے طویل عرصے تک نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے وزارت کیڈ حکومت پاکستان اور ہایئرایجوکیشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ معروف خواتین دانشوروں پرمشتمل ایک پینل تشکیل دیا جائے جو معاشرے سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے نیب کے ذریعہ ملک بھرمیں ان خیالات اور تصورات پرعملدرآمد کرسکے۔ واضح رہے کہ اس وقت یونیورسٹیوں اور ملک بھرکے کالجزمیں 10ہزار سے زائد کردار سازی کی سوسائیٹیاں کام کررہی ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش ..
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ..
پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ اور افراد کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی ..
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے بین الاقوامی شراکت داروں اور ڈونرز کیلئے ..
ڈپٹی اسپیکر کا پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت ..
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ