پاکستان میں شمسی توانائی سے 2.9 ملین میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،رپورٹ
پیر 8 فروری 2016 11:37
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان میں شمسی توانائی سے 2.9 ملین میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ( آئی ایف سی) نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان میں دستیاب مواقع کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں متبادل توانائی کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان میں سورج کی روشنی کی مدد سے 29 لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں، اس وقت شمسی توانائی کی مدد سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کر کے قومی گریڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ ( اے ای ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے 35 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے 1111.4 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کر کے قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی۔
اے ای ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں میں سے دس منصوبوں کیلئے بجلی کے ٹیرف کا تعین بھی کیا جا چکا ہے جن میں سے 100 میگا بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل تین مختلف منصوبوں سے بجلی کی خریداری کے لئے معاہدے بھی کئے جا چکے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار