الیکشن کمیشن کا کیچ 50 کے تین پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ انتخابات کا حکم

پیر 8 فروری 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ کیچ 50 کے تین پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بینچ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50کیچ کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے حلقے کے تین پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی بی پچاس کیچ میں ضمنی انتخابات میں نتائج جاری نہ کرنے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا تھا۔ حلقے میں 31دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں