وفاقی حکومت نے پی آئی اے ہڑتالی ملازمین سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی طے کرلی

پیر 8 فروری 2016 12:56

وفاقی حکومت نے پی آئی اے ہڑتالی ملازمین سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے لاہور اور پشاور میں 33ہڑتالی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا‘ دوسری طرف کراچی میں بھی پی آئی اے انتظامیہ نے 64ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے جنہیں پی آئی اے ملازمین نے جلا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور اور پشاور میں پی آئی اے کے33 ہڑتالی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ ہڑتال کرنے والے ملازمین سے 72گھنٹے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تسلی بخش جواب نہ دینے والوں کو فارغ کردیا جائے گا۔ ادھر کراچی میں بھی پی آئی اے انتظامیہ نے 64ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے جنہیں پی آئی اے ملازمین نے جلا دیا۔ اور شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں