نیدر لینڈ کی ملکہ پاکستان کے دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گی

پیر 8 فروری 2016 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیمیا 9 سے 11فروری تک پاکستان کے دورے پر کل منگل کو اسلام آباد پہنچیں گی‘ ملکہ میکسیمیا صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے اپنے بیان میں کہا کہ نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیمیا 9 سے 11فروری تک پاکستان کے دورے پر (آج) اسلام آباد پہنچیں گی۔ ملکہ میکسیمیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ہیں۔ ملکہ میکسیمیا صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ نجی و سرکاری شعبے کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں