پی پی 50 کیچ:الیکشن کمیشن کا 3 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم

پیر 8 فروری 2016 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 50کیچ کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی بی 50 کیچ بلوچستان میں 31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا تھا۔پیر کے روز الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقے کے 3پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کاحکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں