اسلام آباد : نادرا کی آن لائن متعارف کروائی گئی سروس کو معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 15:55

اسلام آباد : نادرا کی آن لائن متعارف کروائی گئی سروس کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی آن لائن سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اپنی آن لائن سروس کو پاکستان میں مقیم افراد کے لیے معطل کر دیا ہے۔ نادرا کا آن لائن سسٹم، جس کے ذریعے شہری اپنا شناختی کارڈ حاصل اور اس کی تجدید کروا سکتے تھے ، کاگذشتہ برس اگست میں آغاز کیا گیا تاہم اب اس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے اس اقدام سے متعلق کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔ نادرا ذرائع کے مطابق ہم نے نادازہ لگایا ہے کہ رجسٹریشن اتھارٹی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی لا تعداد درخواستوں پر کام جاری رکھنے سے قاصر ہے جس کے لیے فی الوقت اس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ محض بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سروس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ نادرا کے اس اقدام کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول اور اس کی تجدید کے لیے طویل انتظار قطاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں