حکومت کی مراعات پر مبنی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے عالمی تاجروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے ٗوزیر اعظم

پورے خطے میں سے پاکستان میں ٹیلی مواصلات کا استعمال سب سے زیادہ ہے ٗ جین یویس چارلیئر

پیر 8 فروری 2016 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نوز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مراعات پر مبنی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے عالمی تاجروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے ٗ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے ٗ موبائل کمپنیوں کا نیٹ ورک دور دراز علاقوں میں پھیلانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

وہ پیر کویہاں ویمپل کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین یویس چارلیئر سے گفتگو کررہے تھے ۔۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں بے مثال مواقع فراہم کیے ہیں تھری جی اور فورجی کی لانچ سے سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا۔ شفاف پالیسیوں کی وجہ سے عالمی برادری کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بڑھا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسیوں کی وجہ سے خصوصاً ٹیلی کام کے شعبے میں انقلاب آگیا ہے اور حال ہی میں تھری جی اور فور جی کا کامیاب آغاز اس کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک کے دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ رسائی کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں مثالی ماحول ہے کیونکہ ملک میں بڑی تعداد میں موبائل فون صارفین موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت واضح اور شفاف تجارتی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں تجارتی مواقع سے مستفید ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔ جین یوئس چارلیئر نے موجودہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں سے پاکستان میں ٹیلی مواصلات کا استعمال سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پسندیدہ ملک بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں