سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نجی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ٗمسابقتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیر 8 فروری 2016 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نجی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے دوران نجی ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی آئندہ اجلاس میں کرایوں میں اضافے کے معاملے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہڑتال کے دوران مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کیا گیا اور حکومت نجی ائیرلائنز کی لوٹ مار روکنے میں ناکام رہی جبکہ سول ایوی ایشن بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔ کمیٹی نے مسابق کمیشن کو اضافی کرایوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں