ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
پیر 8 فروری 2016 19:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ صدر پاکستان کے اے ڈی سی اوربطور ائیر اتاشی امریکہ میں بھی تعینات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔(جاری ہے)
آپ نے ڈیفنس سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل تمیزالدین شاکر قاضی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں اپریل 1987 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے ڈیپیوٹیشن پر گیمبیا اور پوسٹنگ پر چین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ آپ ائیر وار کالج فیصل میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ایران سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے ڈیفنس افیئرز مینجمینٹ اور سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
معروف قوال استاد شاہد علی خان نے لوک ورثہ میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا
ایف آئی اے بلوچستان کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈائون، چھاپے، بھاری مقدار میں دوائیاں بر آمد ، چار ..
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے ..
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت ..
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ..
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ