تاجر نان فائلرز کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ،عاطف اکرام شیخ
پیر 8 فروری 2016 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کونان فائلرز کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاپیے حکومت نے نان فائلرز کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت وہ 50کروڑ کے غیر اعلان شدہ ورکنگ کیپٹل پر صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کر کے ٹیکس کے دائرے میں آ سکتے ہیں لہذا نان فائلر تاجر برادری اس سکیم سے بھرپور استفادہ حاصل کرے جس سے ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی بہتری آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایف سکس مرکز سپر مارکیٹ کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے ایک وفد کے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شبیر عباسی کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔(جاری ہے)
عاطف اکرام شیخ نے وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بینکوں کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی جیسی فائدہ مند سکیم متعارف کرائی۔
انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تا کہ ملک کی ٹیکس ریونیو میں بھی مزید بہتری پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے بلیو ایریا سمیت دیگر کئی مارکیٹوں میں تجاوازات کے خاتمہ کے لئے آپریش شروع کر دیا ہے تاہم سی ڈی اے کو چائیے کہ اس طرح کے آپریشن شروع کرنے سے پہلے اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور متعلقہ مارکیٹ یونین کو ضرور اعتماد میں لے تاکہ سب کی مشاورت اور رضامندی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے اور تاجر برادری کو غیر ضروری نقصان سے بھی بچایا جا سکے۔انہوں نے تجویز دی کہ سی ڈی اے او ر تاجر برادری کے نما ئندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تجاوزات کے معاملات کو بہتر طور پر حل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اسلام آباد شہر کو گرین سٹی بنانے کے لئے سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاہم تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کے لئے یک طرفہ اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جا ئے ۔ انہوں نے سپر مارکیٹ کی نومنتخب ایسوسی ایشن کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ یونین کو چائیے کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے آئی سی سی آئی سے مسلسل تعاون جاری رکھیں تاکہ مل جل کر مسائل کا حل نکالا جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ نڈسٹری کے نائب صدر شیخ عبدالوحید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور تاجروں کو یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی ان کے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف سکس مرکز سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی نے اپنے خطاب میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کرایہ داری کے بل کو جلد پاس کرے کیونکہ اس بل کو قانونی شکل دینے میں تاخیر کی وجہ سے بہت سے تاجروں کا مستقبل خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی رضامندی سے قانون کرایہ داری کا نیا مسودہ تیار کر کے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس بل کو پاس نہیں کیا گیا جس وجہ سے دکانداروں اور مالکان کے مابین کرایہ داری کے تنازعات بڑ ھ رہے ہیں اور تاجر اپنے مستقبل کے بارے میں اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں لہذا قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں قانون کرایہ داری کے بل کو پاس کر کے اسے قانونی شکل دے تاکہ تاجر برادری کے کرایہ داری سے متعلقہ تنازعات کو پر امن طور پر حل کیا جا سکے اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ وفاقی دارالحکومت کی ایک اہم مارکیٹ ہے لیکن یہ مارکیٹ گونا گوں مسائل کا شکار ہے جس میں سیوریج سسٹم کا نظام، فٹ پاتھ، مارکیٹ کی سڑکیں، کار پارکنگ اور سٹریٹ لائٹس جیسی سہولیات مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہیں لہذا سی ڈی اے کو چائیے کہ وہ بنیادی انفراسٹریکچر میں بہتری لاتے ہوئے مارکیٹ کے ان مذکورہ مسائل کو فوری طور پر حل کرے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکار اور د یگر معزز مہمان شاپنگ کے لئے اکثر اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں لیکن اس کی مارکیٹ کی موجودہ حالت تسلی بخش نہیں ہے لہذا سی ڈی کو چائیے کہ وہ اس مارکیٹ کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی توجہ دے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ..
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی ..
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا