ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
پیر 8 فروری 2016 20:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء)حکومت پاکستان نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ صدر پاکستان کے اے ڈی سی اوربطور ائیر اتاشی امریکہ میں بھی تعینات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔(جاری ہے)
آپ نے ڈیفنس سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل تمیزالدین شاکر قاضی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں اپریل 1987 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے ڈیپیوٹیشن پر گیمبیا اور پوسٹنگ پر چین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ آپ ائیر وار کالج فیصل میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ایران سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے ڈیفنس افیئرز مینجمینٹ اور سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت