ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک خوشحالی نہیں آسکتی، زبیر فاروق خان
پیر 8 فروری 2016 21:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آتا خوشحالی نہیں آسکتی، پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ہرپیدا ہونے والا بچہ سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔ ہم نے اسلامی نظام کے نفاذ اور اسکی عملی جدوجہد کا عزم کیا ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر اعتماد ہیں اور ہر طرح کے حالات میں جدوجہد کا حوصلہ رکھتے ہیں ہم آئینی و قانونی دائرہ میں اصلاح ریاست اور اصلاح معاشرہ کا کام جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چراہ ، ترلائی اور جی سکس کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
زبیر فاروق خان نے کہا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے ، قومی اداروں میں کرپشن اور بد انتظامی کرکے انہیں تباہ وبرباد کیا گیا ہے اور اب ان کواونے پونے فروخت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جو ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا جماعت اسلامی حکومتی کرپشن کے خلاف مارچ سے ایک بڑی عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر عوام کی تائید درکار ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو زور دیا کہ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں ۔فرد اور خاندان کی اصلاح اور تعمیر و ترقی سے ہی معاشرہ تعمیر ہوگا اور تبدیلی ممکن ہوگی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار