انتخابی اصلاحات کے بارے میں نئے انتخابی قو انین سے متعلق مسودہ 2 سے 3 ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ستمبر تک خرید لی جائیں گی اور ستمبر کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ مشینیں تجرباتی طور پر استعمال کی جائیں گی
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات اور انسانی حقوق زاہد حامد کی یورپی یونین کے انتخابی ماہرین کے مشن سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 22:44
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات اور انسانی حقوق زاہد حامد نے توقع ظاہر کی کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں نئے انتخابی قو انین سے متعلق مسودہ 2 سے 3 ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ستمبر تک خرید لی جائیں گی اور ستمبر کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ مشینیں تجرباتی طور پر استعمال کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں یورپی یونین کے انتخابی ماہرین کے تین رکنی مشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے یورپی یونین کے انتخابی مشاہداتی مشن کے سابق چیف آبزرور مائیکل گہلر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
زاہد حامد، جو کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے وفد کو انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مشن کو بتایا کہ انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں سب کمیٹی کے اب تک 49 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں انتخابات سے متعلق تمام قوانین کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 آئینی ترامیم پر اتفاق کیا ہے جبکہ کمیٹی نے متنازعہ امور پر کوئی غور نہیں کیا، ہم نے پارلیمانی کمیٹی کو انتخابی اصلاحات میں پیش رفت بارے 5 رپورٹس دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے جو کہ بڑی مثبت بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سول سوسائٹی سے ملنے والی تمام تجاویز کو بھی حل کیا ہے۔ ذیلی کمیٹی نے تمام تجاویز کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے توقع ظاہر کی کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں نئے انتخابی قو انین سے متعلق مسودہ 2 سے 3 ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کی تصدیق کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے اہم کام کیا ہے اور ہم جلد ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے ٹینڈرز کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز ستمبر تک خرید لی جائیں گی اور ستمبر کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ مشینیں تجرباتی طور پر استعمال کی جائیں گی۔ پاکستان کے دورے پر آئے یورپی یونین کے ماہرین کے مشن نے انتخابی اصلاحات کے بارے میں تفصیلات بیان کرنے پر وفاقی وزیر زاہد حامد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انتخابات سے پہلے پولنگ کے عملہ کی تربیت کیلئے مناسب تربیتی اکیڈمی ہونی چاہئے۔ ملاقات میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کاٹین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بر ائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی محتسب کا عدالتوں اور دیگر احتسابی ادروں پر بوجھ کم کرنے میں کلیدی کردار ہے ، شکایت کنندگان کو ..
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن 12مئی کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
ماحولیاتی تغیرات کے گندم اور دیگر فصلوں پر اثرات، حقائق اور حکومتی اقدامات
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56 ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت