امریکی ماہرین پاکستان کے الیکٹرک گرڈ سسٹم کو جدید بنا کر پاکستان کی توانائی کی استعداد کار میں مزید بہتری کیلئے مدد کرینگے
امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری فار انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ آف انرجی جوناتھن الکند کی اخبار نویسوں کو بریفنگ
پیر 8 فروری 2016 22:52
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری فار انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ آف انرجی جوناتھن الکند نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مرکوز کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ماہرین پاکستان کے الیکٹرک گرڈ سسٹم کو جدید بناتے ہوئے پاکستان کی توانائی کی استعداد کار میں مزید بہتری کیلئے مدد کرینگے۔
پیر کو یہاں سفارتخانے میں اخبار نویسوں کے ایک گروپ کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا 3 ملین ڈالر کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی مدد کرے گا جس کا مقصد توانائی کی استعداد کار میں اضافہ ہے۔ جوناتھن الکند توانائی کے شعبہ میں اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کیلئے توانائی کے ماہرین کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک بہتر توانائی کا شعبہ کسی بھی ملک کی معیشت کی بنیاد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پا کستان نے توانائی کے شعبے پر انتہائی زیادہ توجہ دی ہوئی ہے۔ امریکا کو اس پیش رفت پر فخر ہے جو پاکستان نے توانائی کے شعبے میں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی کے سلسلے میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انرجی کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ کے تحت امریکی توانائی کے ماہرین پاکستان کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے مدد دینگے۔ ہم پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ انتہائی قریبی طور کام کرنے کیلئے پرامید ہیں تاکہ پاکستان کو توانائی کے شعبے کے دیگر ایشوز کے حل میں مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا موثر استعمال پاکستانی کمپنیوں کو سستی مصنوعات کی تیاری میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات میں مدد دینے کے سلسلہ میں امریکا اور پاکستان کے انرجی پارٹنر شپس کیلئے بہترین اہداف ہیں۔ امریکا سمیت مختلف ذرائع سے سرمایہ کاروں کی بڑی دلچسپی ہے۔ سرمایہ کار ریگولیٹری چوائس سٹریکچر میں کام کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم ان سرمایہ کاروں کے بارے میں پرامید ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں جو ایک مثبت اقدام ہے اور تہران سے گیس کی درآمد کیلئے حالات موافق ہوئے ہیں تاہم اب بھی کچھ پابندیاں ہیں جو ایران کیخلاف امریکی قانون اور مالیاتی نظام کے حوالے سے عائد ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اگر پاکستان اور ایران اربوں مالیت ڈالر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کرتے ہیں تو کیا امریکی پابندیاں لگائی جائیں گی جس پر انہوں نے مزید کمنٹس کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے نتیجے میں متعدد کلین انرجی ٹیکنالوجیز کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے معیشت کے پہیے کو جاری رکھنے کے سلسلے میں جنریٹنگ سسٹم کے ساتھ متنوع مکس فیول سٹرٹیجی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر سورج کی روشنی نہ ہو تو سولر پینل کام نہیں کرینگے اگر ہوا نہ ہو تو ونڈ انرجی نہیں ہو گی اس لئے ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متنوع مکس فیول سٹرٹیجی کی ضرورت ہے۔ جب ان سے پاکستان کے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کیلئے استعمال میں لانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امریکا بھی کوئلے سے توانائی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج ..
یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان ..
واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
معروف قوال استاد شاہد علی خان نے لوک ورثہ میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا
ایف آئی اے بلوچستان کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈائون، چھاپے، بھاری مقدار میں دوائیاں بر آمد ، چار ..
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے ..
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت ..
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے