حکومت کی اولین ترجیح توانائی بحران پر قابو پانا ہے ، معلومات نہ ہونے کی وجہ سے منصوبوں پر تنقید کی جا رہی ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر سب کو اعتماد میں لیا گیا ، وزیراعظم نے حکومت میں آنے کے بعد پہلادورہ چین کا کیا تھا،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 9 فروری 2016 00:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8فروری۔2016ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح توانائی بحران پر قابو پانا ہے ، معلومات نہ ہونے کی وجہ سے منصوبوں پر تنقید کی جا رہی ہے ، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر سب کو اعتماد میں لیا گیا ، وزیراعظم نے حکومت میں آنے کے بعد پہلادورہ چین کا کیا تھا۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے قدرت کی طر ف سے ایک تحفہ ہے ۔ ہماری حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی حالات بہت خراب تھے اور ہماری اولین ترجیح توانائی بحران پر قابو پانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلا دورہ چین کا کیا تھا۔(جاری ہے)
منصوبوں پر تنقید معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کی جارہی ہے ۔
سی پیک پر سب کو اعتماد میں لیا گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ داسو9ارب ڈالر کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ کو جے سی سی میں شمولیت کے لئے خط لکھا تھا اور خیبر پختونخواہ سے کوئی وزیر نہیں بلکہ پارلیمانی سیکرٹری شریک ہوئے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پنجاب حکومت کا ہے اس میں سی پیک کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ کوئی بھی صوبائی حکومت چین کے ساتھ کوئی بھی منصوبہ شروع کر سکتی ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ پنجاب حکومت بڑی محنت سے منصوبے لگا رہا ہے دوسرے صوبے کچھ نہیں کر رہے تو ان کی اپنی مرضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں کسی قسم کے گھپلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ راہداری منصوبے پاکستان میں سب سے زیادہ بحث ہوئی ۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے والوں کومیں عدالت لے کر جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری کو پہلے 4لین اور بعد میں 6لین بنایا جائے گا۔ اب اس منصوبے پر کوئی تنازعہ باقی نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا