امیدہے دستاویزی فلم کی نمائش وزیراعظم ہاؤس سے شروع ہوگی‘شرمین عبیدچنائے

منگل 9 فروری 2016 11:58

امیدہے دستاویزی فلم کی نمائش وزیراعظم ہاؤس سے شروع ہوگی‘شرمین عبیدچنائے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) معروف پاکستانی خاتون فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی دستاویزی فلم آسکرز میں نامزد ہے۔شرمین کہتی ہیں کہ ان کی اصل کامیابی اس حوالے سے قانون پاس کرانا ہوگی،چاہتی ہوں فلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو۔

(جاری ہے)

2012ء میں ’سیونگ فیس‘ نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین نے اس بار پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کا حساس موضوع فلمایا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ہماری معاشرتی اقدار میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں،شرمین کی اس معاملے میں کوششوں پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی انکی تعریف کی تھی ۔شرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم کی باقاعدہ نمائش وزیر اعظم ہاؤس سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں