سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں دوگنا اضافے کا خواہاں

منگل 9 فروری 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں دوگنا اضافہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت بینکنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کے گروپ شیف ایگزیکٹیو بل ونٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا بینک پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت تاثر رکھتا ہے جہاں پر سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کئی صنعتی اور اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں دوگنا اضافہ کا خواہشمند ہے تاکہ سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں