پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ہونا باقی ہے، امریکہ
منگل 9 فروری 2016 12:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ، پاکستان کے پاس بین الاقوامی مارکیٹ سے گیس خریدنے کا یہ ساز گار موقع ہے ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ توانائی کے انٹرنیشنل افیئرز کے اسسٹنٹ سیکریٹری جوناتھن ایلکائنڈ نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سستی گیس قابل ذکر تعداد میں موجود ہے اور بہت جلد پاکستان کا بین الاقوامی سپلائرز کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بڑے پیمانے پر قدرتی ذخائر موجود ہیں جن کو اب تک دریافت نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی توانائی بحران کا ایک حل ہے لیکن اسے صرف واحد آپشن کے طور پر تصور نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی توانائی کی طلب میں ایل این جی کے شیئر کا فیصلہ کرے۔(جاری ہے)
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس ہفتے ہمارا مقصد تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے، اس حوالے سے ہم توانائی کے مخصوص مسائل کی فہرست مرتب کریں گے، جس میں قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی، پاکستان میں بجلی کے گرڈ اسٹیشنز کی ترقی اور قدرتی گیس کی منصوبہ بندی شامل ہے۔
جوناتھن ایلکائنڈ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی کلین توانائی شراکت داری کے اعلان کا مقصد اس کے نیشنل گرڈ میں 3000 میگا واٹ بجلی کا اضافہ کرنا ہے۔جوناتھن ایلکائنڈ نے کہا کہ 30 لاکھ ڈالرز کے پروگرام کے ذریعے سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ملکی اور بین الاقوامی ذرائع کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن اور دیگر شراکت دار پاکستان میں مصروف ہیں اور اس سب کا مقصد اس کی متنوع توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ 'مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کلین انرجی پراجیکٹ کے تحت 1700 میگاواٹ اضافی توانائی شامل کی گئی ہے۔جوناتھن ایلکائنڈ کی زیرِصدارت امریکا کے محکمہ توانائی کے وفد نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال سے ملاقات کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'مربوط انرجی مینجمنٹ ماڈل ہمارے لیے اہم ہے' اور پاکستان، امریکا کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبوں کی کارکردگی اور انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی صلاحیت میں اضافے اور بجلی کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہ صرف توانائی کی قلت کا سامنا ہے بلکہ اسے اپنے بجلی کے ترسیل کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ نئے اضافے کو برداشت کرسکے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں لائن لاسز (نقصانات) کم کرنے کے لیے توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کروانا ضروری ہے۔خیال رہے کہ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں پاک-امریکا تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔مذکورہ تعاون کو امریکاپاکستان کلین انرجی پارٹنرشپ کا نام دیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال اکتوبر میں امریکا کے دورے کے موقع پر اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی ماہرین پاکستان کی وزارت پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر، پانی و بجلی، پلاننگ کمیشن، اوگرا، واپڈا اور ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار