جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی ،جمہوری اور بنیادی حقوق کی بھرپور حمایت کرتی ہے‘عبدالرشید ترابی

منگل 9 فروری 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی ،جمہوری اور بنیادی حقوق کی بھرپور حمایت کرتی ہے، شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو وہ تمام بنیادی ، آئینی سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں جو آزاد کشمیر کے لوگوں کو حاصل ہیں۔

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام حقوق کی تحریک میں اول روز سے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔یہ اجلاس یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان میں تمام دینی سیاسی جماعتوں کا مل کر بھر پور انداز میں یکجہتی منانے کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں اکنامک کاریڈور کے حوالے سے چین اور پاکستان کی سرمایہ کاری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کااظہار کرتا ہے۔

اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورمیں گلگت بلتستان میں کم از کم چار اکنامک زون بنا کروہ تمام معاشی فوائد فراہم کرے جو اس معاشی سرگرمی سے حاصل ہو سکتے ہیں ۔خاص طور پر سڑکیں استورتا شونٹر روڈ بابو سر ٹنل ،غذر چترال روڈ ،دیامر ڈیم اور بونجی ٹنل اور بنیادی سہولیات تعلیم ، صحت ، صاف پینے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت بنیادی آئینی حقوق کی فراہمی کے بجائے عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ کرنا چاہتی ہے جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ یہ اجلاس گلگت بلتستان کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں اور اضلاع کی سطح تک ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے اندر معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں