برطانوی سفیر فلپ بارٹن کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات

منگل 9 فروری 2016 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانیہ کے سفیر فلپ بارٹن نے الوداعی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے فلپ بارٹن کی سفارتی خدمات اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانیہ کے سفیر فلپ بارٹن نے الوداعی ملاقات کی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اس لئے دونوں ممالک میں تجارت ،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے برطانیہ کے سفیر فلپ بارٹن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں پاکستان دونوں ممالک کو قریب لانے اور برطانیہ کی ترقی میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے فلپ مارٹن کی سفارتی خدمات اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں