پاکستان کا ٹیکس نظام اشرافیہ کے حق میں ہے ، غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے ،ٹیکس اصلاحات کمیشن کی رپورٹ

منگل 9 فروری 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ٹیکس ریفارمز کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام مجموعی طور پر اشرافیہ کے حق میں ہے میڈیا رپورٹس میں ٹیکس ریفارمز کمیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمام اعلی حکام ، کابینہ وزراء اور عدلیہ کو بھی ٹیکس نظام میں لایا جائے تاکہ برابری اور مساوات کا بول بالا ہو ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ مکمل ہونے میں ڈیڑھ سال لگے اور اب یہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائے گی ۔ ٹی آر سی نے نیشنل ٹیکس ایجنسی کے قیام کی بھی تجویز دی تاکہ ایف بی آر کو پالیسی سازی سے بھی مبرا قرار دیا جائے ۔ کمیشن کی رپورٹ میں کئی سنجیدہ نقائص کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس سٹرکچرل میں موجود ہیں جس سے غریبوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور اشرافیہ کو ریلیف مل رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں غریب بالواسطہ ٹیکسوں کے نرغے میں ہیں جبکہ اشرافیہ ثمرات سمیٹ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں