ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کیلئے اہمیت رکھتاہے، ڈاکٹر جم یونگ

منگل 9 فروری 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر کم نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم سٹریٹیجک خطے میں واقع ہے ، ترقی کیلئے قائد اعظم کے قول پر عمل سے پاکستان کیلئے کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی لائحہ عمل سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی بینک کا پہلا صدر ہوں جو غریب ملک میں پیدا ہوا، ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتاہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان پر کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے، ویت نام میں بھی نجی سرمایہ کاری سے ترقی کو فروغ ملا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت زیادہ توجہ دی ،پاکستان سے بھی تعلیم ، صحت اور روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوشش بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان مستقبل کے درست راستے پر چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں